• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46983

    عنوان: روزہ كی حالت میں بیوی سے بوس وكنار كرنا

    سوال: مجھے آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ اگر میں اپنی بیوی کا بوسہ لیتاہوں ، اگر اس کی تھوڑی سے منی کا اخراج ہوجاتاہے تو کیا وہ ناپاک ہوجائے گی یا پاک رہے گی؟ اور غسل کی ضرورت پڑے گی یا نہیں ؟ اور ایسا کرنے سے روزٹوٹ جاتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 46983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1184-1195/M=10/1434 روزہ کی حالت میں مذکورہ عمل سے بچنا چاہیے، اکر اس کی وجہ سے بیوی کو منی خارج ہوگئی تو چاہے تھوڑی سی منی نکلی ہو وہ ناپاک ہوجائے گی اور غسل لازم ہوجائے گا اور روزہ بھی ٹوٹ جائے گا۔ البتہ اگر بوس وکنار سے منی کے بجائے مذی نکلے تو نہ روزہ فاسد ہوگا اور نہ غسل واجب ہوگا، مذی اور منی کے فرق کو کسی عالم سے سمجھ لیا جائے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند