• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163587

    عنوان: پیٹ کے بل لیٹ کر شہوانی خیالات کی وجہ سے منی کا خروج مشت زنی میں داخل ہے یا نہیں؟ نیز اس کا حکم کیا ہے؟ اور اگر روزہ کی حالت میں یہی صورت پیش آجائے تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟

    سوال: کیا پیٹ کے بل لیٹ کر اپنے آپ ہی خیالات بننے کی وجہ سے منی کا خروج ہو عضو کو چھوئے بغیر، تو کیا یہ مشت زنی میں داخل ہے؟ یہ عمل صرف پیٹ کے بل لیٹنے کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ یہ حرام ہے یا ناجائزہے؟ روزے میں اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 163587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1169-981/N=11/1439

    (۱): یہ صورت مشت زنی میں تو داخل نہیں؛ البتہ بالقصد وارادہ ذہن میں شہوانی خیالات لانا اور انھیں جمائے رکھنا مکروہ وناجائز ہے۔

    (۲): اگر روزہ کی حالت میں یہی صورت پیش آجائے اور آدمی عضو تناسل کو نہ ہاتھ لگائے اور نہ جسم کے کسی حصہ سے ٹچ کرے اور انزال ہوجائے تو اس صورت میں غسل تو واجب ہوجائے گا؛ البتہ روزہ نہیں ٹوٹے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند