• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66718

    عنوان: حاملہ عورت کو سخت گرمی کی وجہ سے اگر یہ خدشہ ہو کہ بچے کو پانی کی کمی ہوجائے گی تو کیا روزہ نہ رکھنا درست ہے؟

    سوال: اگر عورت حاملہ ہو اور 7 ماہ چل رہاہو، تو اس صورت میں رمضان کے روزے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیونکہ یہ روزے سخت گرمی کے ہیں اور خدشہ ہے کہ بچے کو پانی کی کمی نہ ہو جائے ، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزاے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 66718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 939-991/H=10/1437 اگر سخت گرمی کی وجہ سے پانی کی کمی ہوکر خود حاملہ یا بچہ کے حق میں سخت نقصان یا ہلاکت کا اندیشہ ہے تو اجازت ہے کہ فی الحال حاملہ عورت روزہ نہ رکھے اور بعد ولادت جلد چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند