• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 61018

    عنوان: رمضان کے اخیر میں افطار کے فورا`بعد جب کہ جماعت کے لئے جارہاتھاتو پیچھے سے آواز آئی کہ تیرا روزہ قبول ہوا ۔ میں پیچھے مڑ کر دیکھا تو کچھ نہیں آیا ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ ، الحمد للہ، میں سچا مومن ہوں اور متبع علمائے حق ہوں۔

    سوال: رمضان کے اخیر میں افطار کے فورا`بعد جب کہ جماعت کے لئے جارہاتھاتو پیچھے سے آواز آئی کہ تیرا روزہ قبول ہوا ۔ میں پیچھے مڑ کر دیکھا تو کچھ نہیں آیا ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ ، الحمد للہ، میں سچا مومن ہوں اور متبع علمائے حق ہوں۔

    جواب نمبر: 61018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 667-667/Sd=11/1436-U اگر حقیقت میں یہ آواز غیب سے آئی تھی، تو یہ ایک بشارت تھی، دنیا میں اِس طرح کی بشارت کا ملنا مستبعد نہیں ہے، اس کا تقاضہ یہ ہے کہ اعمال کا مزید اہتمام کیا جائے اور اعمال کو اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند