عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 153026
جواب نمبر: 15302601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1196-1123/B=11/1438
مسواک کا ریشہ اگر قصداً نگل لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور صرف قضا واجب ہوگی، بلا اختیار حلق کے نیچے اترگیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اجتماعی افطار کا نظم مسجد میں کرنا کیسا ہے؟
7204 مناظرحافظ صاحب کے لیے تراویح کے پیسوں کے بارے میں مفصل جواب دیں؟
2145 مناظرہمیں تراویح کی کتنی رکعتیں ادا کرنی چاہئیں؟ (حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں)۔
1733 مناظرمجھے یہ پوچھنا ہے کہ رمضان میں امام صاحب وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھاتے ہیں تو عام دنوں میں وتر کی نماز کیوں نہیں پڑھاتے ہیں؟
2197 مناظرمیں چائنا میں رہتا ہوں یہاں پر رمضان کا
مہینہ سعودی میں رمضان کے ساتھ شروع ہوتاہے۔ جب کہ پاکستان میں اس سے ایک یا دو دن
کا فرق ہوتاہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ ان ممالک میں اتنا فاصلہ تو ہے نہیں کہ چاند
اتنے فرق سے نظر آئے۔ خیر سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں شب قدر کااندازہ کیسے کریں
گے؟کیوں کہ ایسا نہ ہو کہ کچھ لوگ جس رات کو شب قدر سمجھیں وہ شب قدر نہ ہو بل کہ
کوئی جفت رات ہو۔ آپ بتائیں کہ کیا کیا جائے، کیوں کہ شب قدر صرف کسی ایک جگہ مکمل
ٹھیک ہو گی، تو ایسی صورت میں عام لوگ کیا کریں؟
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ (رمضان کے ایک روزہ کا کفارہ لگاتارساٹھ دن کے روزے رکھنا اورایک جو روزہ چھوٹ جائے وہ رکھنا ہے اوراگر روزے نہ رکھ سکتے ہوں تو ساٹھ مسکینوں کو ایک پورے دن کا کھانا کھلا ناہے)۔ تومیرا سوال یہ ہے کہ کیا ساٹھ مسکینوں کو ایک پورے دن کا کھانا کھلانا ہی ضروری ہے یا کسی دینی مدارسہ میں اس حساب سے پیسے دے دئے جائیں تو کیسا ہے؟ ہمارے علاقہ میں ایک دینی مدرسہ ایسا بھی ہے جہاں پر غریب اور مسکین بچوں کو درس دیاجاتا ہے، قرآن پڑھایا جاتا ہے، تو کیا میں ایک روزہ کے کفارہ کی رقم اس مدرسہ کے قاری کو دے سکتا ہوں؟ میں نے اپنے طور سے تو حساب لگایا ہے کہ ساٹھ مسکینوں کا ایک پورے دن کے کھانے کا خرچ تقریباً تین ہزار روپئے بنتا ہے، یا اگر شریعت نے کوئی رقم متعین کی ہوئی ہے تو بتادیں؟ (۲) اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر رات کو احتلام ہوجائے اور سحری کے وقت غسل کا وقت نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے؟ میں نے سنا ہے کہ اگر ٹائم نہ ہو تو سحری کھالینی چاہیے اورپھر بعد میں غسل کرلینا چاہیے۔ اگر ایسا ہے تو ایک دفعہ روزہ بند کرلینے کے بعد اگر غسل کرتے وقت ہم حلق تک پانی لے کر جائیں گے تو کیا روزہ ٹوٹ نہیں جائے گا؟
6793 مناظرمیں گیارہ سال سے مشت زنی کی گندی عادت میں مبتلا ہوں، میں نے اس بری عادت کوچھوڑنے کی بہت زیادہ کوشش کرلی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔ اس میں اتنی کشش اور لذت ہوتی تھی کہ جب بھی میں اپنے آپ کو اس سے روکتا ،تو میں اس سے بہت دنوں تک نہیں رک پاتا تھا۔ اس طرح کی کشش کے دوران میں اپنے آپ کو خواب میں بھی مشت زنی کرتے ہوئے پاتا تھالیکن مکمل طور پر بیدار نہیں رہتا تھا۔ اسی رمضان میں جو کہ ابھی گزرا ہے میں سحری کے بعد سوگیا اور جب میں بیدار ہوا تو میں نے دیکھا کہ سوتے وقت میں نے کچھ غلط کیا ہے میں مجھے پورا یقین ہے کہ میں پورے طور پرہوش میں نہیں تھا اور میں یاد نہیں رکھ سکا کہ میں روزہ سے ہوں لیکن میں کسی طرح سے جانتا ہوں کہ میں نے اس کو بغیر جانے ہوئے کیا کیا اس سے میرا روزہ ٹوٹ جائے گا اور مجھے ساٹھ دن کے روزے رکھنے ہوں گے لگاتار یا نہیں ؟ برائے کرم میری مدد کریں۔
5279 مناظرآسٹریلیا میں سعودی عرب کی رؤیت کا اعتبار كرسكتے ہیں یا نہیں؟
7384 مناظر