• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40236

    عنوان: امام کا فرض نماز ادا کرنے کے بعد اسی جگہ پر سنّت ادا کرنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ امام کا فرض نماز ادا کرنے کے بعد اسی جگہ پر سنّت ادا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں اور سنّت کے بعد اجتاعی دعا پڑنا جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 40236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1592-1243/B=8/1433 امام صاحب کو فرض نماز ادا کرنے کے بعد بالکل اسی جگہ پر سنت پڑھنا خلافِ اولی ہے، اور سنت کے بعد اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند