• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15641

    عنوان:

    ایک عامل (وہ امام بھی ہیں) کے پیچھے نماز کا پڑھنا جب کہ وہ ہدیہ خود سے مانگتے ہیں کیسا ہے؟

    سوال:

    ایک عامل (وہ امام بھی ہیں) کے پیچھے نماز کا پڑھنا جب کہ وہ ہدیہ خود سے مانگتے ہیں کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 15641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1349=1375/1430/ل

     

    تعویذ پر اجرت لینا جائز ہے اور مانگ کر لینا بھی درست ہے، اس لیے یہ وجہ کراہیت صلات نہیں بلکہ اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے، البتہ اگر وہ تعویذ کا عمل پیشہ ورانہ طریقہ پر کرتا ہو اور مسجد میں ہرطرح کے مرد وعورت آتے ہوں اور عورت سے خلوت کرتا ہو، توایسے امام کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند