• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603299

    عنوان:

    امام كا فرض نماز کے بعد دعا كے شروع اور آخر كے الفاظ زور سے كہنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں فرض نماز کے بعد امام کا دعا کے شروع اور آخر کے الفاظ زور سے پڑھنا اور باقی آہستہ دعا مانگنا قرآن وسنت صحابہ کرام وسلف صالحین سے ثابت ہے یا نہیں اور جو امام اس طرح نہ کرے مقتدی حضرات کا امام سے اصرار کرنا کیسا ہے قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دینے کی زحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:583-556/sd=10/1442

     خاص اس ہیئت کا ثبوت نہیں ملتا ہے، لہٰذا امام کو اس پر مجبور کرنا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند