• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606894

    عنوان:

    نماز میں بلا ترتیب سورة پڑھنے کا حکم

    سوال:

    اگر امام باجماعت نماز میں سورة کو آگے پیچھے یعنی بلترتیب پڑھ لیں۔توامام اور مقتدی کیلئے کیا حکم ہے ؟ شکریہ

    جواب نمبر: 606894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:312-269/L=4/1443

     فرض وواجب نماز میں سورتوں کوترتیب سے پڑھنا واجب ہے خلافِ ترتیب قرائت کرنا مکروہ تحریمی ہے؛ تاہم نماز درست ہوجاتی ہے اوراس کی وجہ سے سجدہ سہو کرنے کا حکم بھی نہیں ہے ۔

    ویکرہ الفصل بسورة قصیرة وأن یقرأ منکوسا( الدر المختار) وفی رد المحتار: (قولہ وأن یقرأ منکوسا) بأن یقرأ الثانیة سورة أعلی مما قرأ فی الأولی لأن ترتیب السور فی القرائة من واجبات التلاوة؛ وإنما جوز للصغار تسہیلا لضرورة التعلیم.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 546) ویؤیدہ أیضا أنہم قالوا یجب الترتیب فی سور القرآن، فلو قرأ منکوسا أثم لکن لا یلزمہ سجود السہو لأن ذلک من واجبات القرائة لا من واجبات الصلاة.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 457)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند