• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155612

    عنوان: مختلف مقاصد كے لیے نماز پڑھنا؟

    سوال: حضرت، کیا مختلف نیت سے نفل نماز پڑھ سکتے ہیں جیسے دو رکعت صلات عافیت یا دو رکعت صلات شفا پھر 2 رکعت کیلئے اردو میں یہ کہا جائے کہ آج کے سارے کام صحیح ہوجائیں، اس لئے 2 رکعت یا دو رکعت صلات حفاظت یا دو رکعت اس لئے کہ قرضہ اتر جائے 2 رکعت اس لیئے کہ بھائی نمازی بن جائے وغیرہ۔ حضرت کیا اس طرح کی نیت کرنا عربی یا اردو میں جائز ہے ؟ خیر

    جواب نمبر: 155612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:164-145/H=3/1439

    ”اللہپاک میرے تمام مقاصدِ حسنہ میں کامیابی عطا فرمائے“ اس نیت سے دو رکعت نفل صلاة الحاجة پڑھ کر بعد سلام تفصیل کے ساتھ دعاء مانگا کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے متعلقین کو سعادتِ دارین سے نوازے، مکارہ سے محفوظ رکھے دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند