• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53729

    عنوان: اگر ہم دو رکعت نفل کی نیت میں صلاة الحاجت، شکرو توبہ چاشت یا اشراق کی نیت ایک ساتھ کرسکتے ہیں ؟

    سوال: اگر ہم دو رکعت نفل کی نیت میں صلاة الحاجت، شکرو توبہ چاشت یا اشراق کی نیت ایک ساتھ کرسکتے ہیں ؟ کیا تہجد کے ساتھ ہی صلاة الحاجت کی بھی نیت ایک ساتھ کی جاسکتی ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 53729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1254-408/L=10/1435-U نفل میں توسیع ہے؛ اس لیے دو رکعت کی نفل کی نیت میں صلاة الحاجة، شکر، توبہ چاشت یا اشراق کی نیت ایک ساتھ کرسکتے ہیں؛ اسی طرح تہجد کے ساتھ صلاة الحاجت کی نیت کرسکتے ہیں؛ البتہ جو نوافل مختلف السبب ہیں جیسے اشراق اور چاشت یا تراویح اور تہجد ان کی نیت ایک ساتھ نہیں کرسکتے ”قال في الأشباہ: وأما إذا نوی نافلتین کما إذا نوی برکعتي الفجر التحیة والسنة أجزأت عنہما (فی حاشیتہ: أجزأت عنہما لأن التحیة والسنة قربتان: أحدہما: وہي التحیة تحصل بلا قصدٍ فلا یمنع حصولہا قصد غیرہا وکذا لو نوی الفجر والتحیة کما في فتح القدیر قیل ولو تعرض المصنف لنفل مختلف السبب لکان أولی کمن أخر التراویح إلی آخر اللیل ونوی التراویح، وقیام آخر اللیل؛ لأن سبب التراویح غیر سبب قیام اللیل․ (الأشباہ: ۱/۱۴۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند