• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152556

    عنوان: تراویح میں قرآن کتنی جلدی پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: تراویح میں قرآن کتنی جلدی پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 152556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1096-1075/N=11/1438

    تراویح میں قرآن پاک صرف اس قدر تیز رفتاری کے ساتھ پڑھنا درست ہے کہ قرآن کریم کے کلمات اور حروف سب صحیح طور پر ادا ہوں، نہ کوئی کلمہ یا حرف غلط ادا ہو اور نہ پڑھنے میں کٹے ، نیز تجوید کے ضروری قواعد کی رعایت بھی پائی جائے، اس قدر تیز پڑھنا کہ کلمات صاف سمجھ میں نہ آئیں اور حروف کٹ جائیں یا تجوید کے ضروری قواعد کی بھی رعایت نہ ہو، درست نہیں۔

    ویجتنب المنکرات: ھذرمة القراء ة الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ۲: ۴۹۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند