• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172938

    عنوان: امام تشہد میں ہو تو آنے والا تکبیر تحریمہ كہہ كر نیت باندھے یا براہ راست بیٹھ جائے ؟

    سوال: امام صاحب نمازپڑھارہے ہوں اور کئی آدمی ایسے وقت میں آئے جب امام صاحب تشہد میں بیٹھے ہو تو کیا اس کو ہاتھ اٹھا کر تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد ناف کے نیچے ہاتھ باندھ کر پھر چھوڑ کر تشہد میں بیٹھنا ہے؟ یا تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد بغیر ہاتھ باندھے تشہد میں بیٹھ جانا ہے؟

    جواب نمبر: 172938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1391-1108/B=01/1441

    دونوں طریقے درست ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ دونوں ہاتھ اٹھاکر تکبیر تحریمہ کہے پھر دوسری تکبیر کہے اس کے بعد تشہد میں امام کے ساتھ شریک ہو جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند