• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168099

    عنوان: یوم لا تملک نفس لنفس شیئا والامر یومئذ للہ کے بجائے یوم لا تملک نفس للہ شیئا سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟

    سوال: امام صاحب نے اگر یوم لا تملک نفس لنفس شیئا والامر یومئذ للہ کے بجائے یوم لا تملک نفس للہ شیئاپڑھ دی تو کیا نماز فاسد ہو جائے گی اس پہلے امام صاحب تین آیت پڑھ چکے تھے براہ کرم جواب جلدی عطا فرمائیں عین نوازش ہو گی ایک سوال اور بھی کیا تھا اسکا بھی جواب نہیں آیا ہے

    جواب نمبر: 168099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 278-477/B=05/1440

    صورت مسئولہ میں ”یوم لاتملک نفس للہ شیئاً“ پڑھنے سے معنی میں تغیر فاحش پیدا نہیں ہوا اس لئے نماز فاسد نہیں ہوئی۔ ومنہا ذکر کلمة مکان کلمة علی وجہ البدل إن کانت الکلمة التي قرأہا مکان کلمة یقرب معناہا وہي في القرآن ، لاتفسد صلاتہ نحو: إن قرأ مکان ”العلیم “ ”الحکیم“۔ (الہندیة: کتاب الصلاة الفصل الخامس في زلة القاري: ۱/۱۳۷، اتحاد دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند