• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50916

    عنوان: اذان میں جب موٴذن کہے” اشہد ان محمد رسول اللہ “کہے تو درود ” صلی اللہ علیہ وسلم “واجب ہے یا نہیں؟

    سوال: اذان میں جب موٴذن کہے” اشہد ان محمد رسول اللہ “کہے تو درود ” صلی اللہ علیہ وسلم “واجب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 50916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 309-93/L=4/1434-U موٴذن کے ”اشہد ان محمد ارسول اللہ“ کہتے وقت درود ”صلی اللہ علیہ وسلم“ کہنا واجب نہیں، اذان ختم ہوجانے کے بعد مستقلاً درود پڑھ کر پھر اذان کی دعا پڑھنی چاہیے، جب تک موٴذن اذان کہے بعینہ اذان کے کلمات دہرانے چاہئیں، صرف حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح پر لاحول پڑھنا چاہیے، اور فجر کی اذان میں جب موٴذن ”الصلاة خیر من النوم“ کہے تو اس کے جواب میں ”صدقت وبررت“ کہنا چاہیے۔ “ویجیب من سمع الأذان․․․ بأن یقول بلسانہ کمقالتہ ․․․ إلا في الحیعلتین فیحوقل وفي الصلاة خیر من النوم فیقول صدقت وبررت“ (درمختار: ۲/۶۵، ۶۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند