• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58266

    عنوان: اگر کسی آدمی کی مغرب کی دو رکعت رہ جائیں تو کیسے ادا کرے؟

    سوال: اگر کسی آدمی کی مغرب کی دو رکعت رہ جائیں تو کیسے ادا کرے؟

    جواب نمبر: 58266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 318-293/Sn=6/1436-U صورت مسئولہ میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر اولاً ایک رکعت سورہٴ فاتحہ اور سوت کے ساتھ ادا کرکے قعدہ کرے ور تشہد پڑھ کر کھڑا ہوجائے اس کے بعد دوسری رکعت اسی طرح پڑھے، پھر قعدہ اخیرہ کرکے سلام پھیرے، یہی بہتر طریقہ ہے؛ البتہ اگر ایک رکعت پڑھ کر قعدہ نہیں کیا؛ بلکہ ایک ساتھ دو رکعتیں پڑھ لیں تب بھی کوئی حرج نہیں ہے، نماز ہوجائے گی، سجدہٴ سہو لازم نہ ہوگا۔ لو أدرک مع الإمام رکعةً من المغرب فإنہ یقرأ في الرکعتین الفاحة والسورتین ویقعد فیہما أولیہما؛ لأنہا ثنائیة ولو لم یقعد جاز استحساناً لا قیاسًا ولم یلزمہ سجود السہو لو سہوًا لکونہا أول من وجہٍ (حلبي کبیري، ص: ۴۶۸، ط: سہیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند