• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 64579

    عنوان: دعا کیے ہوئے پانی سے نہانا کیسا ہے؟

    سوال: ہم اکثر پڑھتے ہیں کہ فلاں آیت پڑھ کر پانی پر دم کرکے نہالے،تو کیا پڑھے ہوئے پانی سے نہانا جائز ہے؟ پڑھا ہوا پانی نالی میں جاتاہے۔

    جواب نمبر: 64579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 450-450/B=6/1437 نہانے کے بعد وہ پانی قابل احترام نہیں رہتا، اگر یہ گرکر نالی میں چلا جائے تو کوئی حرج نہیں، اگر ایسی جگہ نہانا ممکن ہے کہ پانی وہیں جذب ہوجائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند