• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 174869

    عنوان: كھڑے ہوكر پیشاب كرنا؟

    سوال: میں دبئی میں کام کرتا ہوں۔ اور میرے دفتر میں انگریزی ٹوائلٹ ہے۔ میں اسے استعمال کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میرے دفتر میں غیر مسلم بھی کام کرتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں، کیا میں کھڑے ہوکر پیشاب کر سکتا ہوں؟ کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟ براہ کرم اس مسئلے میں میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 174869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 227-168/B=03/1441

    شریعت اسلام میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے اگر ٹیشو سے صاف کرکے بیٹھنا ممکن ہو تو صاف کرکے بیٹھ کر پیشاب کرلیں۔ اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو بدرجہ مجبوری کھڑے ہوکر پیشاب کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند