معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 13380
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا بیوی پر
شوہر کی ماں کی خدمت کرنا فرض ہییا نہیں؟ اگر نہیں تو کوئی حدیث کا حوالہ دیں کتاب
اور حدیث کا نمبر بھی بتادیں۔
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا بیوی پر
شوہر کی ماں کی خدمت کرنا فرض ہییا نہیں؟ اگر نہیں تو کوئی حدیث کا حوالہ دیں کتاب
اور حدیث کا نمبر بھی بتادیں۔
جواب نمبر: 1338001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 881=881/م
قضا واجب نہیں، البتہ بیوی کا اخلاقی فریضہ ہے کہ ساس (شوہر کی ماں) کو اپنی ماں کی طرح سمجھے اور جس قدر ہوسکے ان کی خدمت کرے۔ (آداب معاشرت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
"عاجزی" اور "عزت نفس کی توہین" میں فرق کیسے کیا جائے ؟
8072 مناظرمیرے والدین کے بارے میں ایک مسئلہ ہے۔میرے
والدین فاتحہ اور درگاہ کا عقیدہ رکھتے ہیں اور وہ لوگ بہت سختی سے تبلیغی جماعت
کے خلاف ہیں، میں بھی یہی عقیدہ رکھتا تھا، لیکن جب میں نے ملا پلی جامع مسجد میں
جانا شروع کیا جو کہ آندھرا پردیش کا مرکز ہے تو مجھ کو اللہ کے راستہ میں پیسہ
اور وقت لگانے کی اہمیت کے بارے میں معلوم ہواایمان سیکھنے کے لیے۔اب میں الجھن کا
شکار ہوں، اگر میں جاتاہوں او راپنے والدین کو کہتاہوں کہ میں جماعت میں جانا
چاہتاہوں تو وہ مجھ کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے حتی کہ نماز کے لیے
بھی۔ تو اس صورت حال میں کیا مجھ کو ان تمام کے بارے میں اپنے والدین کو بتانے کی
ضرورت ہے یا صرف تمام اجتماعات میں شریک ہونا جاری رکھوں اور اپنے والدین کے لیے
دعا کروں، تاکہ ......
کیا
ماں باپ گناہ کرکے توبہ نہ کریں تو بچے ان کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟ جب کہ بچوں کو
طعنہ سننا پڑتا ہے اور جینا حرام ہوجاتا ہے، اگر ماں باپ کو یاد دلایا جاتا ہے تو
ناراض ہوتے ہیں ویسے نماز کے پابند ہیں بچوں کو رات دن روتے دیکھا ہے، جلد جواب دیں۔
مجھے اچھی طرح معلوم تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کے چہرہ پر مارنے سے منع کیا اور خبردار بھی کیا ہے۔ پچھلے چند سال سے میں اپنی بیوی کی غلط حرکتیں اور بدزبانی برداشت کررہا تھا۔ چند روز پہلے میں نے اپنی بیوی کی وہی غلط حرکتیں اور غلط بات برداشت کرتے وقت اس کے ہاتھ پر مارا پھر دوسری بار غیر ارادی طور پر میرا ہاتھ اس کے چہرے پر پڑ گیا۔ اس کے بعد میں فورا ڈر گیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت وعید کی نافرمانی کی ہے۔ میں نے اپنی بیوی سے فوراً کہا کہ چہرے پر مارنا منع ہے اور میں نے غلطی سے تمہارے چہرے پر مار دیا۔ اس واقعہ کے بعد میں اللہ سے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت نادم ہوں۔ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟ آپ مجھے کچھ رائے دیں۔
2745 مناظر(۱)حضرت صفیہ، حضرت زینب رضی اللہ عنہما اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے نکاح کے بارے میں تفصیل سے بتائیں؟ (۲)تراویح میں ہم لوگ جو امام صاحب کو نذرانہ دیتے ہیں جائز ہے یا ناجائز ہے؟ (۳)آج کل میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ملاقات کے وقت سلام کرتے ہیں لیکن جب ایک دوسرے سے رخصت ہوتے ہیں تو اللہ حافظ یا خدا حافظ کہتے ہیں، اور میں نے ایک حدیث پڑھی ہے کہ یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے اور ترمذی شریف کی حدیث ہے اس حدیث کا آخری ٹکڑا ہے کہ (یعنی جس طرح ملاقات کے وقت سلام کرنا سنت ہے ایسی ہی رخصت ہوتے وقت بھی سلام کرنا سنت ہے)۔ اس مسئلہ پر غور کریں اور بتائیں؟
2438 مناظر