• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 607061

    عنوان:

    بیت الخلا میں بیٹھ کر مسواک یا منجن کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلئہ ذیل کے بارے میں کہ بیت الخلاء میں بیٹھ کر گُل کرنا کیسا ہے مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟

    ( ۲ ) بیت الخلاء میں بیٹھ کر مسواک، منج کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 607061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:81-50/B-Mulhaqa=3/1443

     بیت الخلا میں مسواک یا منجن وغیرہ کرنا خلاف ادب اور ناپسندیدہ عمل ہے ،عمدة الفقہ (1/137)میں بیت الخلا کے اندر مسواک کرنے کو مکروہ لکھا ہے ، ظاہر ہے کہ یہ بھی زیادہ سے زیادہ تنزیہی ہی ہوگی۔( دیکھیں: فتاوی حقانیہ:2/602، مطبوعہ:اکوڑہ کھٹک)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند