• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605793

    عنوان:

    بے سینگ کے جانور کی قربانی / صدقہ کا حکم ؟

    سوال:

    قربانی کے بڑے جانوروں کی خوبصورتی اور مہنگے فروخت کرنے کے لئے ان کے سینگ جڑ سے اکھاڑ دئیے جاتے ہیں۔کبھی زخم بھرتے بھی نہیں ۔ہر صورت حال میں کیا ایسے جانوروں کی قربانی کرنا جائز ہے؟ مزید یہ کہ جو قربانی اور عقیقے کے لئے جانور کی عمر وغیرہ کی شرائط ہے ان کا اطلاق صدقے کے جانور پر بھی ہوگا؟اس کے بغیر صدقہ نہیں ہوگا؟

    جواب نمبر: 605793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1276-964/B=2/1443

     (۱) اگر سینگ جڑ سے اکھاڑنے کی صورت میں زخم دماغ تک پہنچتا ہے تو ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ہوگی۔

    (۲) عام نفلی صدقہ کسی بھی عمر کے جانور کا کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند