• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8407

    عنوان:

    میری ماں نے نئے تعمیر شدہ مکان میں منتقل ہونے کے لیے ایک استخارہ کیا۔ اس وقت ہم مشترکہ فیملی کی شکل میں رہتے ہیں۔ انھوں نے ایک آوازسنی کہ کوئی کہہ رہا تھا: آؤ جلدی منتقل ہوجائیں آؤ جلدی منتقل ہوجائیں۔ فجر کی نماز کے بعد انھوں نے استخارہ کی سو مرتبہ تسبیح اور درود شریف پڑھااور سونے کے دوران اس نے دیکھاکہ کوئی شخص ان کو گاجر دے رہا ہے جو تازہ اور سرخ تھی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2036=3300/ھ

    خواب کی تعبیر اور استخارہ میں اشارہ اسی طرف ہے کہ نئے مکان میں منتقل ہوجانا خیر کا باعث ہوگا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند