• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606744

    عنوان:

    منگیتر کو والدین کے ذریعہ ہدیہ دینا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ لڑکا اپنی ہونے والی اہلیہ (منگیتر) کو اپنے والدین کے ذریعہ کوئی ہدیہ دے سکتا ہے یا نہیں؟۔ ازراہ کرم مفصل جواب تحریر فر مائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 606744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 306-200/H=03/1443

     والدین کو ذریعہ بنانے کے بجائے آپ والد یا والدہ کو ہدیہ دے کر مالک و قابض بنادیں، اس کے بعد والدہ یا والد صاحب اپنی طرف سے اُس (منگیتر) کو ہدیةً دیدیں نکاح ہونے سے پہلے اسی صورت کے اختیار کرنے میں احتیاط بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند