• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606013

    عنوان:

    نئے گھر کی تعمیر کے موقع پر کیا کرنا چاہئے؟

    سوال:

    سوال : حضرت مفتی صاحب ! ۱۔ہمارے والد صاحب نے ایک چار منزلہ نیا مکان تعمیر کرایا ہے ، جہاں کچھ ہی دنوں میں ہم لوگوں کی رہائش منتقل ہونے والی ہے،جادو ٹونا،آسیب و جنات اور نظرِ بد وغیرہ سے احتیاطاحفاظت کے لئے کیا کرنا چاہئے؟ ۲۔کسی معتبر عامل سے اس سلسلہ میں رجوع کرنا کیسا ہے؟ ۳۔نیز نئے گھر میں داخل ہونے کی کوئی مسنون دعا ہو تو بتلا دیں۔

    جواب نمبر: 606013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:36-19/sn=1/1443

     (1،2،3)اس سلسلے میں کسی عامل سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی رسمی قرآن خوانی وغیرہ کی?، اللہ کا نام لے کرگھرمیں داخل ہوجائیں او ر اپنے طور پر جو کچھ تلاوت وغیرہ افرادِ خانہ کر سکیں کرلیں،مکان وغیرہ میں سورہ بقرہ کی تلاوت کا اہتمام جنات اور جادو ٹونا وغیرہ کے اثرات سے تحفظ میں مجرّب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند