متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 727
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو ہوا تھا یا نہیں؟
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو ہوا تھا یا نہیں؟
والسلام
جواب نمبر: 72701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 235/ل=235/ل)
جی ہاں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی سحر کیا گیا تھا اور جادو لبید کی لڑکیوں نے کیا تھا جس کا اثر بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوگیا تھا پھر وحی کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مطلع کیا گیا کہ آپ پر فلاں شخص نے سحر کیا ہے چنانچہ سورہ فلق میں اس طرف اشارہ ہے ﴿وَمِنْ شَرِّ النَّّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ﴾
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
خواب دیکھا تھا کہ آسمان میں زوردار زلزلہ آیاہے اور میں بھاگتاہوں ...
کیا زیارت رسول ﷺ ہر کسی کو ہوسکتی ہے؟ چاہے وہ شخص سنت رسو ل پر عمل کرتا ہو نہ کرتاہو؟ اور ایسے گھر میں رہتا ہو جہاں ٹی وی چینل، کمپیوٹر اور جاندار کی تصویر سے بھر ا ہو ا ہو، میوزک سے شغل رکھتا ہو؟ کیا ایسے شخص کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زیارت ہوسکتی ہے یا نہیں؟ کیا جس گھر میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوسکتے ہوں اس گھرمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں تشریف لاسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ایسے شخص کی بات میں کس قدر یقین کیا جائے ؟ گھر میں رہتا ہو اور ایسی مشغولیت میں ملوث ہو اور وہ دعوی زیارت کرے؟برا ہ کرم، جواب دیں ۔
3723 مناظرکسی جن سے دوستی کرنا کیسا ہے؟
5288 مناظرمیں اور میرا چھوٹا بھائی کام کیا کرتے تھے اور دونوں گھر کے اخراجات برداشت کیا کرتے تھے، کچھ مدت سے میں کام نہیں کررہا ہوں، میرے پاس پیسے ہیں لیکن تقریبا سارے کا سارا خرچہ میرا چھوٹا بھائی برداشت کرتا ہے اور اس سے میں بھی کھاتا، پیتا رہن سہن کرتا ہوں، میرا ایسا کرنا کیسا ہے؟ اس میں کوئی حرام کی بات تو نہیں ہے؟ ویسے تو بھائی راضی نظر آتا ہے، لیکن دل کا حال اللہ ہی جانتا ہے۔
3683 مناظرمجھے معلوم ہوا ہے کہ کچھ حدیث سے
افغانستان کی طرف اشارہ ہے جیسے کہیں پر خراسان لفظ آیا ہے اور فرمایا گیا ہے کہ یہاں
سے جو لشکر نکلے گا وہ یروشلم تک جائے گا کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو آپ
حضرت ایک یا دو حدیث لکھ کر بھیج دیں؟ (۲)صرف
دیوبند کے علماء کی لکھی ہوئی کتابیں کون سے بک ڈپو سے ملیں گی ، پورا ایڈریس اور
ٹیلی فون نمبر بھیج دیں۔ کیوں کہ زیادہ تر بک ڈپو میں دیوبند اور بریلوی کی مخلوط
کتابیں ملتی ہیں۔
کیا سبز عمامہ باندھنا جائز ہے؟ (۲) فضائل میں ضعیف یا موضوع روایت پیش کرنا کیساہے؟
2792 مناظرتین دن، چالیس دن یا چار ماہ تبلیغی جماعت میں جانا؟ (۲)دو کتابیں یعنی فضائل اعمال اور صدقات مصنفہ شیخ مولانا محمد زکریا رحمة اللہ علیہ، کی معتبریت کے بارے میں؟ کیوں کہ میں نے کچھ علماء اور اسکالر سے سنا ہے جیسے ذاکر نائک وغیرہ اس کتاب پر تنقید کرتے ہیں۔ (۳)ٹی وی پر اسلامی چینل کا دیکھنا جیسے پیس ٹی وی، کیو ٹی وی وغیرہ خاص طور پر نعت وغیرہ سننا اور سوال و جواب کی معتبریت کے بارے میں؟ (۴)اگرکوئی شخص کسی ٹرسٹ وغیرہ سے غلط اطلاع دے کرکے کچھ پیسہ حاصل کرتا ہے تو کیسا ہے؟ اگر یہ پیسہ حلال نہیں ہے تو اس سے کیسے توبہ کریں گے؟ (۵)دو یا چاررکعت والی نماز میں امام کے پیچھے مقتدی کو سورہ فاتحہ دوسری سورت کے ساتھ پڑھنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟
2059 مناظر