• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172876

    عنوان: بیوی كے انتقال كے بعد داماد‏، ساس كے لیے محرم ہے یا نہیں؟

    سوال: ساس اور داماد آپس میں محرم ہے یا پھر نہیں؟ بیوی کے انتقال کے بعد اس کی ساس اور داماد کا رشتہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 172876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1362-1010/B=12/1440

    نکاح کے بعد داماد محرم ہو جاتا ہے یعنی وہ مثل بیٹے کے اور ساس مثل ماں کے ہوجاتی ہے، ساس کا اپنے داماد سے پردہ نہیں ہوتا۔ اور جب بیوی کا انتقال ہو جائے تو بھی یہ رشتہ ختم نہیں ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند