• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606332

    عنوان:

    بیع سلم کی تعریف کیا ہے؟

    سوال:

    فرض کریں کہ میں نے ایک کمپنی کو موبائل فون کے لیے 10000 ٹکا ادا کیے ۔ کمپنی مجھے کہتی ہے کہ وہ مجھے 10 دن بعد پروڈکٹ{سامان} دے گی۔ 10 دن کے بعد میں ایک وکیل یا نمائندے کا انتظام کرتا ہوں جو کمپنی سے یہ پروڈکٹ اکٹھا کرسکتا ہے اور وہ پروڈکٹ کہیں بھی بیچ سکتا ہے ، کیا یہ جائز ہے ؟ اور کیا میں اس وکیل کو منتخب کر سکتا ہوں یا ان کمپنی سے نمائندگی کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 606332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 142-100/B=02/1443

     صورت مسئولہ میں آپ کمپنی سے تیار شدہ مال اکھٹا کرنے کے لئے اپنا کوئی وکیل یا نمائندہ کا انتظام کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ اپنا مال فروخت کرسکتے ہیں بشرطیکہ کہیں سود کا لین دین نہ ہو۔ آپ خود وکیل منتخب کرسکتے ہیں۔ آپ کا آخری جملہ کمپنی سے نمائندگی کرنے کا مفہوم ہماری سمجھ میں نہیں آیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند