• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 33461

    عنوان: میں نے اپنے استاذ کو اپنے نام کے آگے” غفرلہ“ لکھتے ہوئے دیکھا ہے، میں ان سے کبھی اس کی حقیقت کے بارے میں پوچھ نہیں سکا۔ کیا میں بھی اپنے آگے یہ لکھ سکتاہوں؟ اور غفرلہ لگانے کی حقیقت کیا ہے؟

    سوال: میں نے اپنے استاذ کو اپنے نام کے آگے” غفرلہ“ لکھتے ہوئے دیکھا ہے، میں ان سے کبھی اس کی حقیقت کے بارے میں پوچھ نہیں سکا۔ کیا میں بھی اپنے آگے یہ لکھ سکتاہوں؟ اور غفرلہ لگانے کی حقیقت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 33461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1247=1247-8/1432 آپ بھی اپنے نام کے ساتھ ”غفرلہ“ لکھ سکتے ہیں، یہ دعائیہ کلمہ ہے، اسکے لکھنے میں شرعاً مضائقہ نہیں، اس کا مطلب ہے: اس کی مغفرت کی جائے۔ یا اللہ اس کی بخشش کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند