• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40298

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: یہ خواب میں اکثر دیکھتی ہوں کہ میرا امتحان ہو رہا ہے، اور مجھے اس امتحان کا پتا نہیں تھا، اب ڈر لگ رہا ہے کہ پرچے میں کیا لکھوں، کیوں کہ بالکل بھی نہیں پڑھا، میرے سارے دوست اچھا پرچہ کر رہے ہیں اور ٹیچر میرے سامنے ہیں کہ میں کسی دوست سے پوچھ بھی نہیں سکتی، امتحان کا وقت بھی ختم ہوتا جا رہا ہے، پورے خواب میں میں بہت پرشان ہوں، مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے اور کوئی ایسی تعلیم حاصل کرنا چا تی ہوں کہ خوب پیسہ حاصل ہو جب اگر ملازمت کروں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 40298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1178-1178/M=8/1433 خواب میں تنبیہ ہے کہ مو ت سے پہلے اسی دنیا میں جو دارالعمل ہے موت وآخرت کی تیاری کرلیں، ورنہ پشیمانی اور ندامت کے سوا کچھ نہ ہوگا، زندگی کے قیمتی لمحات گذرتے جارہے ہیں اور یوم جزاء قریب آتا جارہا ہے، اللہ تعالی روز جزاء کی رسوائی سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند