• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58280

    عنوان: علماء کرام ایسے شخص کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو امہاة المومنین (رضی اللہ عنہن)کے کیرکٹر کی غلط تشریح کرتے ہیں اور جو لوگ ان پر بھروسہ کرتے ہیں ان کو گمراہ کررہے ہیں، لوگ ان کے خلاف نہیں جائیں گے کیوں کہ وہ مفتی ہیں

    سوال: علماء کرام ایسے شخص کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو امہاة المومنین (رضی اللہ عنہن)کے کیرکٹر کی غلط تشریح کرتے ہیں اور جو لوگ ان پر بھروسہ کرتے ہیں ان کو گمراہ کررہے ہیں، لوگ ان کے خلاف نہیں جائیں گے کیوں کہ وہ مفتی ہیں (اگرچہ وہ کچھ بھی بول دیں)، کیونکہ عام لوگ ان پڑھ ہیں․․․․․․․․․ اگر کوئی ہماری ماؤں کو گالی دیتاہے تو ہم خاموش رہتے ہیں یہ سوچ کر کہ وہ مفتی صاحب ہیں، اور سچ ضرور بولنا چاہئے اور ہم نہیں جانتے ہیں۔ کیا قرآن وحدیث میں کوئی شرط ہے؟

    جواب نمبر: 58280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 503-495/H=6/1436-U اہل حق علمائے کرام اور اہلِ فتوی حضرات کے یہاں تو امہات الموٴمنین ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن سے محبت رکھنا ان کے حق میں رفع درجات کی دعاوٴں کا اہتمام کرنا دل وجان سے ان کا ادب واحترام کرنا ان کی بے ادبی سے بچنا کلمہٴ خیر کے علاوہ کوئی لفظ جو ان کی شان کے نامناسب ہو اُس سے اپنے آپ کو بچانا واجبات میں شامل ہے جو مفتی غلط تشریح کرتا ہے اُس کا قول خود اس کے قلم سے لکھواکر بھیجئے تب ان شاء اللہ تفصیل سے اس جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند