• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69422

    عنوان: کسی اسلامی ریاست کا قومی دن یا قومی تہوار منانا شریعت کی نظر میں کیسا ہے ؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا شریعت کی نظر میں قومی تہوار یا آزادی کا دن منانا کسی اسلامی ریاست کا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1340-1312/H=12/1437 اِ س قسم کے دن منانے کی رسم ایک سیاسی رسم ہے شریعتِ مطہرہ یاقرآن و حدیث کا حکم سمجھ کر منانے والے بھی نہیں مناتے، بلکہ موجودہ زمانہ میں سیاسی عمل سمجھ کر ہی مناتے ہیں رہا منانے کا شرعاً حکم سو وہ یہ ہے کہ فی نفسہ اس کے منانے کی گنجائش ہے بشرطیکہ حدودِ شرعیہ میں رہتے ہوئے منایا جائے کوئی کام ناجائز و مکروہ وغیرہ کے قبیل سے انجام نہ دیا جائے ملک و ملت قوم و وطن کی جو خدمات اور جدو جہد اکابر واعاظم نے انجام دیں ان کو بتلایا جائے اور صحیح صحیح تاریخی واقعات بیان کئے جائیں نصیحت و عبرت سے لبریز مضامین نیز مذہبِ اسلام کی خوبیوں کو بتلایا جائے ان کے علاوہ کوئی کام کرنا ہوتو مقامی علماء کرام اصحابِ فتوی حضرات سے معلوم کرکے انجام دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند