• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38473

    عنوان: میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ مجھے کہیں جانا ہا ہے اور مجھے کپڑے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کون سا پہنوں

    سوال: میں اکثر خواب میں دیکھتی ہوں کہ مجھے کہیں جانا ہا ہے اور مجھے کپڑے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کون سا پہنوں اوردیر ہورہی ہے اور اس کے علاوہ یہ بھی کہ میں اس جگہ سے جارہی ہوں اور اپنا سامان چاک کر رہی ہوں کہ کہیں کچھ رہ تو نہیں گیا، سب الماری، درواز ، روم چیک کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ کہ مجھے پیشاب آ رہا ہے اور باتھ روم بہت گندا ہے۔ خواب میں بہت گھبراجاتی ہوں۔ یہ خواب مجھے اکثر اتا ہے۔ براہ کرم، تعبیر بتائِیں۔

    جواب نمبر: 38473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 811-493/H=5/1433 اعمال صالحہ میں بے توجہی اور آخرت سے غفلت ہے، اسی پر خواب میں تنبیہ ہے، آپ بہشتی زیور اور فضائل اعمال، فضائل صدقات، تعلیم الدین کا کثرت سے مطالعہ کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند