• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61969

    عنوان: صحابی كی تعریف

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ یا اصحاب کیف میں جن حضرات کا ذکر ہے کیا انہیں صحابہ رسول کہا جاسکتاہے؟ اگرہاں تو ان میں ایک کتا بھی شامل تھا تو اس کو کس فہرست میں رکھیں گے؟ اگر کوئی شخص صحابہ رسول کے لیے کہے کہ صحابہ رسول کتے بھی ہوسکتے ہیں تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 61969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 20-41/H=2/1437-U من لقي النبي صلی اللہ علیہ وسلم موٴمنا بہ ومات علی الإیمان (قواعد الفقہ: ۳۴۶) یعنی صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اُس شخصیت کو کہا جاتا ہے کہ جس نے ایمان کی حالت میں حضرت نبی اکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زیارت کی ہو اور ایمان کی حالت میں وفات پائی ہو۔ صحابی کی تعریف کو بغور بار بار پڑھئے اور پھر کوئی اشکال رہے تو اس کو لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند