متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 6226
ایک شخص کا روزانہ کا معمول ہے کہ وہ سوتے وقت یہ دعا مانگ کر سوتا ہے کہ اللہ اسے خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت فرمائیں۔ ایک مرتبہ وہ سفر کررہا تھا کہ اس نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص ہیں بالکل نورانی چہرہ ہے، سفید لباس پہنے ہوئے ہیں اور وہ اس آدمی کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر بتائیں، کیا وہ نورانی چہرہ والے شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہوسکتے ہیں؟

جواب نمبر: 6226
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1116=1462/ ھ
اگر خواب دیکھنے والے شخص کے دل میں بوقت خواب یہ بات تھی کہ یہ نورانی شخصیت حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ذات مقدسہ ہے تب تودکھائی دینے والے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ہی تھے اوراگر دل میں بوقت خواب یہ مضمون نہ تھا تو ایسی صورت میں دونوں احتمال ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند