• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 611152

    عنوان: موئے مبارک کی حقیقت

    سوال:

    سوال : موئے مبارک صلی اللہ علیہ وا سلام كے جو دعوے کیے جاتے ہیں کہ یہ اللہ كے نبی صلی اللہ علیہ السلام كے موئے مبارک ہے، اس کی کیا حقیقت ہے ؟کیا واقعی میں آج اِس زمانے كے اندر آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے داڑھی كے بال اور سَر كے بال موجود ہیں ؟ اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔ اور اگر ہیں تو ہم کیسے جان سکتے ہیں ؟اس کی کیا علامت ہیں؟ اس کے دلائل تَفْصِیلاً عرض کیجیے۔

    جواب نمبر: 611152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 994-832/B=09/1443

     اس كے لیے صحیح اور معتبر سندوں كا ہونا ضروری ہے‏، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے كس صحابی كو ملے پھر اُن سے كس تابعی كو ملے پھر كس تبع تابعی كو ملے‏، اس طرح باشرع دیندار لوگوں كی سندوں كا سلسلہ ہم تك واقعی پہونچا ہو۔ اور اگر واقعی صحیح سند كا سلسلہ معلوم نہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم كی طرف دعوی كرنا صحیح نہ ہوگا۔ بغیر صحیح اور معتبر سند كے قبول نہ كیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند