• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8876

    عنوان:

    حضرت میں اورمیری بیوی کچھ عرصہ سے شرعی پردہ کا اہتمام کررہے ہیں اور اللہ کی توفیق سے میں نے داڑھی بڑھا لی ہے۔ گزشتہ رات میں نے فجر سے پہلے یہ خواب دیکھا کہ میرے گھر میرے سسرال والے آئے ہیں اور میرا سالا مجھے کہتا ہے ہماری دعوت کرو۔ میری چھوٹی سالی اور میں مطبخ میں کچھ ڈھونڈ رہے ہیں اور پھر صحن میں واپس آتے ہیں کہ میرے ہاتھ میں میرا قرآن ہے۔ جب ہم دونوں کمرہ میں داخل ہوتے ہیں تو میری ساس میرے بستر پر بیٹھی ہوئی ہوتی ہیں جیسے نہا کر آئی ہیں۔ جب ہم کمرہ سے باہر نکلتے ہیں تو وہی قرآن جو میرے ہاتھ میں تھا وہ شاید زمین پر پڑا ہوتا ہے اور اس کے شروع کے چند صفحے جلے ہوتے ہیں۔۔۔؟؟؟

    سوال:

    حضرت میں اورمیری بیوی کچھ عرصہ سے شرعی پردہ کا اہتمام کررہے ہیں اور اللہ کی توفیق سے میں نے داڑھی بڑھا لی ہے۔ گزشتہ رات میں نے فجر سے پہلے یہ خواب دیکھا کہ میرے گھر میرے سسرال والے آئے ہیں اور میرا سالا مجھے کہتا ہے ہماری دعوت کرو۔ میری چھوٹی سالی اور میں مطبخ میں کچھ ڈھونڈ رہے ہیں اور پھر صحن میں واپس آتے ہیں کہ میرے ہاتھ میں میرا قرآن ہے۔ جب ہم دونوں کمرہ میں داخل ہوتے ہیں تو میری ساس میرے بستر پر بیٹھی ہوئی ہوتی ہیں جیسے نہا کر آئی ہیں۔ جب ہم کمرہ سے باہر نکلتے ہیں تو وہی قرآن جو میرے ہاتھ میں تھا وہ شاید زمین پر پڑا ہوتا ہے اور اس کے شروع کے چند صفحے جلے ہوتے ہیں۔ پھر آگے دیکھا کہ میں اپنی گلی کے کونے پر ہوں جہاں میرا سسرال رہتا ہے وہاں دو عورتیں غیر مردوں سے گپ لگا رہی ہوتی ہیں اور جب وہ ان سے ہاتھ ملاتی ہیں تو عورتوں کے ہاتھ بہت مضبوط نظر آتے ہیں جیسے کسی مرد کے ہوتے ہیں پھر میرے سسر میرے گھر سے نکل کر اپنے گھر آنے لگتے ہیں مگر بہت سارے لوگ ان کو گھر جانے نہیں دیتے۔پھر دیکھا کہ میں اور کوئی میرا دوست کسی اسپتال کے باہر بیٹھے ہیں اور سامنے پاسپورٹ آفس کی بلڈنگ ہے وہاں ایک پولیس کی سفید یونیفارم پہن کر ایک آدمی گیٹ سے پاٍسپورٹ آفس کے اندر کھڑی کار میں بیٹھ جاتا ہے او رخود کش حملہ کرتاہے۔ ہم اس دھماکہ کی وجہ سے ہل جاتے ہیں اور پاسپورٹ آفس میں کئی لوگ زخمی ہوجاتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔ میں وہاں سے آگے جاتا ہوں تو میرا بڑا بھائی آتا ہے میں اس کو دھماکہ کے بارے میں بتاتا ہوں تو وہ کہتا ہے کہ مجھے پتہ چل گیا ہے (یاد رہے کہ میرا یہ بھائی پاسپورٹ آفس میں کمیشن پر کام کرتا ہے)۔ پھر دیکھتا ہوں کہ میرا ایک دوست ہے جو کھڑے ہوکر پیشاب کرتا ہے مجھے خیال آتا ہے کہ یہ اعلانیہ گناہ کررہا ہے۔ حضرت! میرے سسر نقشبندی بریلوی ہیں جو ہمیں کافر سمجھتے ہیں او رہمارے شریعت کی طرف مائل ہونے کے وہ سب خلاف ہوگئے ہیں۔ اور میں نے اپنی اور اپنی بیوی کی تمام تصویریں جو میرے پاس تھیں سب جلا دی ہیں، لیکن سسر کہتے ہیں کہ مجھے ایک تصویر بھی تیری بیوی کی نہیں دیں گے)۔ پہلے بھی ایک خواب کی تعبیر پوچھی تھی مگر آپ نے جواب نہیں دیا۔ برائے کرم اس کی تعبیر لازمی بتادیں اللہ پاک آپ کوجزائے خیر دے۔

    جواب نمبر: 8876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2030=1879/د

     

    پراگندہ خیالات ہیں جن کی طرف توجہ نہیں دینی چاہیے، آپ لوگوں کا شرعی پردہ کا اہتمام کرنا اور مسنون طریقہ پر داڑھی بڑھانا مستحسن عمل ہے، ماحول میں بے حیائی اور معاصی کا شیوع ہرطرف تیزی کے ساتھ ہورہا ہے، ایسے ماحول میں اپنے آپ کو اور گھر والوں کو گناہوں کی لپٹ سے بچانے کا اہتمام کرنا اور ترک معاصی کی فکر ہمہ وقت رکھنا نہایت ضروری و لازم ہے، خواب میں کچھ اسی قسم کا اشارہ بھی پایا جاتا ہے۔ لہٰذا بالخصوص اس کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند