• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53126

    عنوان: میں خواب میں نماز پڑھ رہا ہوں

    سوال: میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں ، میں اکثر خواب دیکھتاہوں کہ میں جب بستر پہ سونے کے لیے جاتاہوں تو میں اس وقت نیند میں ہوتاہوں مطلب آدھی نیند میں اور یہ دیکھتاہوں کہ میں خواب میں نماز پڑھ رہا ہوں اورجب کروٹ بدلتاہوں تو معلوم ہوتاہے کہ میں نیند میں تھا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 53126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1035-844/H=7/1435-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اگر نماز کے تمام حقوق کی رعایت ملحوظ رکھ ادائے نماز کا اہتمام کریں گے تو روحانی ترقیات بہت جلد حاصل ہوں گی، ان شاء اللہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند