متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 611576
امام صاحب کا بچوں سے ہفتہ واری وصول كرنا؟
سوال : 1 کیا محلے میں چلنے والے ماختب میں امام صاحب کا بچھو سے جومراتی کے نام سے پیسہ لینا کیسا ہے؟
2 -جو بچہ پیسہ نہ دے امام کا ا ن کو سزا دینا ،واپس لوٹانا، یا ڈانٹنا کیسا ہے؟
جواب نمبر: 611576
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1138-948/B=10/1443
(1) محلہ میں چلنے والے مكتب كے بچوں سے اگر بلا كسی دباؤ اور جبر كے كچھ پیسے وصول كئے جائیں یعنی بچے اگر اپنی خواہش سے امام صاحب كو كچھ پیسے دیں تو اس كو لے سكتے ہیں۔
(2) جو بچے پیسے امام صاحب كو نہ دیں انھیں سزا دینا یا واپس لوٹا دینا یا ڈانٹنا یہ امام صاحب كی زیادتی ہے ایسا انھیں نہ كرنا چاہئے، ان كو امامت كی اور بچوں كو پڑھانے كی صرف تنخواہ لینے كا حق ہے۔ جومراتی یا كسی اور نام سے زبردستی پیسے وصول كرنا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند