• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 609213

    عنوان:

    شیخ کی مصاحبت کیا دین کی قربانی کے متعارض ہے؟

    سوال:

    کیا شیخ کی مصاحبت اور دین اور دین کی محنت کے لئے قربانی کا نعم البدل بن سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 609213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:395-219/D-Mulhaqa=6/1443

     دین اسلام کی بلندی اور اس کے تحفظ کے لیے جانی، مالی ہرطرح کی قربانی دینا مطلوب ہے؛ لیکن دین اور دین کی محنت کے لیے قربانی کا تصور کسی خاص شکل میں محدود نہیں ہے،اگر کوئی شخص کسی شیخ کی صحبت اٹھاتا ہے اور اپنے نفس کی اصلاح کی کوشش کرتا ہے تو بلا شبہ اس کو قربانی کہا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند