• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600626

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گودام میں ہوں ...

    سوال:

    میں نے ایک کاروبار شروع کیا تو رات کو سونے سے پہلے درود شریف پڑ کر اللہ سے دعا کی تو خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گودام میں ہوں اور ایک کالا سانپ جو دم کی طرف سے اپنے آپ کو نگل رہا ہے )اور مفتی صاحبان سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کرے بہت قرضوں میں گیرا ہوا ہوں اور اگر کوئی خاص وظیفہ بتا دیتے ۔

    جواب نمبر: 600626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 73-46/D=03/1442

     تازہ وضو کرکے دو رکعت صلاة الحاجة کی نیت سے پڑھیں اور بعد نماز اللہ تعالی سے اپنی ضرورت اور پریشانی کے لئے دعا کریں۔ نیز کاروبار سے حلال آمدنی حاصل کرنے کی نیت رکھیں، ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہوگی۔

    ادائیگی قرض کے لئے اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ پابندی سے پڑھیں۔ یعنی جب دعا کریں تو اس دعا کو بھی شامل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند