متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 36153
عنوان: تعبیر
سوال: میں نے خواب میں ایک لڑکی کا دودھ پیا تھا جو ہمارے خاندان ہی کی ہے اور شادی شدہ بھی ہے اس کے بعد سے میری صحت خراب رہتی ہے اور مایوسی بھی۔ آج سے تقریبا دس سال پہلے کی بات ہے، اس کے بعد سے ہمیشہ بیمار رہا ہوں، بہت علاج کرایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، اور پڑھائی میں بہت زیادہ خلل ہوا، قرآن حفظ کر کے عالم کا کورس کر رہا تھا اس وقت میں نے یہ خواب دیکھا تھا ۔ دارلعلوم بھی آیا تھا، لیکن ٹھیک امتحان کے وقت بیمار پڑھ گیا جس کی وجہ سے میرا داخلہ نہیں ہو پایا۔ اب جب کبھی وہ لڑکی خوب میں آتی ہے تو میں بیمار پڑ جاتا ہوں، حالانکہ میں اس لڑکی کا تصور بھی نہیں کرتا ۔ مہربانی فرماکر کوئی حل بتائیں۔
جواب نمبر: 3615301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 119=63-2/1433
آپ درود شریف کی کثرت کریں اور نہار منھ پانی یا کسی اور چیز پر ۴۱/ مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر پی یا کھالیا کریں۔ان شاء اللہ اس سے بے حد فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند