• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608142

    عنوان: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں مسجد میں ہوں اور نماز پڑھ رہا ہوں 

    سوال:

    میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں مسجد میں ہوں اور نماز پڑھ رہا ہوں نماز ختم ہونے کے بعد دارالعلوم رحیمیہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قاسمی دامت برکاتہم میرے منہ میں زبردستی سے اپنا لعاب دہن میرے منہ میں ڈال رہے ہیں ۔ برآے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 608142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:251-163/H-Mulhaqa=5/1443

     آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک ہے ، إن شاء اللّٰہ آپ کو اہل حق علمائے کرام سے دینی فیض پہنچے گا، آپ اُن سے خصوصی تعلق رکھیں اور دینی استفادہ کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند