• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164119

    عنوان: اگر بیوی شوہر کو رشتے کی قسم دے کر کوئی بات کہے تو خلاف ورزی کی صورت میں کیا حکم ہے؟

    سوال: اگر بیوی اپنے شوہر کو قسم دے کہ اپنے اس بندے سے بات نہیں کرنی آپ کو ہمارے رشتے کی قسم ہے۔ اور اس کے کچھ دنوں بعد شوہر اسی بندے سے بات کرنا شروع کردے تو کیا اس سے شوہر اور بیوی کے رشتے میں فرق تو نہیں پڑتا، مطلب نکاح میں فرق تو نہیں پڑتا؟

    جواب نمبر: 164119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1206-917/sn=1/1440

    سوال میں یہ واضح نہیں کہ بیوی کے قسم دینے کے بعد شوہر نے جواب میں کچھ کہا یا نہیں؟ اگر شوہر نے کچھ نہیں کہا تھا تو صورت مسئولہ میں شوہر اور بیوی کے رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا، اگر شوہر نے کچھ کہا تھا تو اس کی تفصیل لکھ کر کہ کیا کہا تھا؟ اور کس نیت سے کہا تھا؟ دوبارہ سوال کرلیا جائے۔ ولو قال علیک عہد اللہ إن فعلت فقال نعم، فالحالف المجیب (در مختار مع الشامي: ۵/ ۶۷۷، ط: زکریا) وفیہ قبل صفحة: ورأیت في الصیرفیة: مر علی رجل فأراد أن یقوم فقال واللہ لا تقم فقام لا یلزم المار شیء الخ (درمختار معالشامي: ۵/ ۶۷۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند