• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 50757

    عنوان: خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے گھر کے صحن میں کافی سارے جانور (بکرے ) کھڑے ہوئے ہیں . تھوڑی دیر میں میرے والد آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان سب جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہے . یہ کہ کر وہ ایک جانور کو قبلہ رو گراتے ہیں اور میں اس کے پیر وغیرہ قابو کرتا ہوں اور میرے والد بسم اللہ اللہ و اکبر کہ کر اس جانور کو ذبح کر دیتے ہیں. مذکورہ خواب کی تعبیر کیا ہوگی ؟

    سوال: خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے گھر کے صحن میں کافی سارے جانور (بکرے ) کھڑے ہوئے ہیں . تھوڑی دیر میں میرے والد آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان سب جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہے . یہ کہ کر وہ ایک جانور کو قبلہ رو گراتے ہیں اور میں اس کے پیر وغیرہ قابو کرتا ہوں اور میرے والد بسم اللہ اللہ و اکبر کہ کر اس جانور کو ذبح کر دیتے ہیں. مذکورہ خواب کی تعبیر کیا ہوگی ؟

    جواب نمبر: 50757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 319-108/L=4/1435-U خواب میں اس طرف اشارہ ہے کہ آپ اپنے والد کو ایصال ثواب کرتے رہیں، اور اللہ کی راہ میں جان ومال ہرطرح کی قربانی سے گریز نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند