• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602669

    عنوان: میں نے دیکھا کہ میرے والد صاحب نے سفید کپڑے پہنے ہے اور اچانک بیمار ہوگئے 

    سوال:

    میں پچھلے چند دنوں سے ایسے خواب دیکھ دیا ہوں کہ جن میں میں ہر رات اپنے گھر کے کسی فرد کو شدید بیماری میں مبتلا دیکھتا ہوں، آخری رات میں نے دیکھا کہ میرے والد صاحب نے سفید کپڑے پہنے ہے اور اچانک بیمار ہوگئے تھوڑا سا پیدل چلے میرے ساتھ پھر چل نہیں پائے تو میں نے انہیں اٹھایا تو میرے کپڑوں پہ خون لگ گیا مین نے بھی سفید کپڑے پہنے تھے اور جیسے ہی میں نے اپنے کپڑوں پہ خون دیکھا تو آنکھ کھل گئی اور عین اس وقت فجر کی اذان شروع ہوئی...

    جواب نمبر: 602669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 456-383/M=06/1442

     دین میں فساد اور اعمال میں کوتاہی کی جانب اشارہ ہے گھر کے تمام مکلف افراد پر لازم ہے کہ نمازوں کی پابندی کریں، اور دیگر فرائض و واجبات بھی ادا کیا کریں، حاصل یہ کہ اتباع شریعت کامل طور پر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند