• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607988

    عنوان:

    جس کو تکلیف پہنچائی ہے اس سے رابطہ نہ ہوسکے تو معافی کیسے حاصل کرے ؟

    سوال:

    اگر کسی شخص نے کسی انسان کے دِل کو تکلیف پہنچائی اور پِھر اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ اس شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہے لیکن اس سے رابطہ نہیں ہو رہا تو اب اس گناہ کے معافی کی مکمل صورت کیا اللہ سے معافی مانگنے سے ہوگی ؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:298-161/B-Mulhaqa=5/1443

     اپنی حد تک تلاش کرنے کی کوشش کرلے ، اگر کامیابی نہ ہو تو اس کے حق میں دعائے مغفرت کرتارہے ، ایسا کرنے سے اللہ سے امید ہے کہ مؤاخذہ نہیں فرمائے گا ۔غیبت کے باب میں مفسرین نے اس طرح کی بات تحریر فرائی ہے یعنی اگر کسی شخص ک غیبت کی ؛ لیکن وہ اس سے معاف نہ کراسکا تو اس کا کفارہ یہ ہے اس کے حق میں دعائے مغفرت کرے ۔

    ....فی کفارة الغیبة عن انس رض ان رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - قال ان من کفارة الغیبة ان یستغفر لمن اغتبتہ تقول اللہم اغفر لنا ولہ رواہ البیہقی(التفسیر المظہری 9/ 56)نیز دیکھیں: معارف القرآن(8/123، سورہ حجرات)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند