• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602700

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا مرے استاد (جن سے میں نے 8 سال پہلے انگریزی پڑھی تھی)قرآن پاک کے حافظ ہیں

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا مرے استاد (جن سے میں نے 8 سال پہلے انگریزی پڑھی تھی)قرآن پاک کے حافظ ہیں،بچپن میں انھوں نے قرآن پاک کی قرات ٹھیک کرلی،میں سوچتی ہوں کہ کتنا اچھا کیا۔ان کی ایک بہن ہے اندازن 23 سال کی وہ جھولے میں بیتھتی اسے نہی پتا ہوتا جھولے میں بیٹھ کر آگے سے ہاتھ پکڑنا ہوتا وہ ویسے بیٹھی ہوتی جس سے گرنے کا ڈر ہوتا۔ میں اسے کہتی کہ اس طرح آگے سے پکڑو اسے سمجھ نہی آتی وہ سائڈ سے پکڑتی اور درمیان میں چھوڑ بھی دیتی لیکن گرتی نہی۔ جھولا گول گھومنے وآلا ہوتا۔ اس کے بعد دوسرا جھولا ہوتا جو سٹیل کے بینچ کی طرح ہوتا لیکن پینگ کی طرح جھولتا۔ اس پر کوئی آنٹی بھی لیٹی ہوتی پھر اس کے بعد وہ لڑکی تیسرے جھولے پہ آتی جس پہ سر بیٹھے ایسے لگتا ٹیسٹ چیک کر رہے ہوتے ۔ سر اسے کہتے اتنی جلدی کیوں آگئی آرام سے انجوائے کر کہ آتی۔ پھر اسے قرات کے ساتھ قرآن پڑھاتے ۔اس لڑکی کو بڑی مشکل ہوتی ۔میں سوچتی کتنی مشکل ہو رہی چلو سیکھ تو لے گی۔ سر کی کوئی چھوٹی بہن نہی اصل میں اور مجھے یاد نہیں لیکن شائید حافظ ہیں یا نہیں اور مرا کبھی رابطہ نہیں ہوا لیکن ایسے خواب آیا۔ تعبیر فرما دیں۔

    جواب نمبر: 602700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:499-405/N=7/1442

     اگر آپ قرآن نہیں پڑھی ہیں یا آپ کا قرآن درست نہیں ہے تو آپ کسی باتجوید قرآن پڑھی ہوئی خاتون سے قرآن پڑھ لیں یا درست کرلیں، اور اگر آپ قرآن پڑھی ہوئی ہیں اور آپ کا قرآن درست بھی ہے تو آپ روزانہ (ایام عذر کے علاوہ) پابندی کے ساتھ تلاوت قرآن کا اہتمام کیا کریں، اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند