• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69297

    عنوان: میں قانون کا طالب علم ہوں، میں حدیث پڑھنا چاہتا ہوں۔ براہ کرم بتائیں کہ حدیث کی تفصیلی اور سب سے مستند تشریح اور ادراک کے لیے کون سی کتاب شروع کروں؟

    سوال: میں قانون کا طالب علم ہوں، میں حدیث پڑھنا چاہتا ہوں۔ براہ کرم بتائیں کہ حدیث کی تفصیلی اور سب سے مستند تشریح اور ادراک کے لیے کون سی کتاب شروع کروں؟

    جواب نمبر: 69297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 937-909/SN=10/1437 آپ ”معارف الحدیث“ موٴلفہ حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب کا مطالعہ شروع کردیں، اس کتاب میں احادیث ذکر کرکے بہت اچھے انداز میں بہ زبان اردو- ان کی تشریح کی گئی ہے اور زندگی کے اکثر شعبہ سے متعلق اس میں احادیث آگئی ہیں؛ البتہ اگر کہیں سمجھنے میں آپ کو دشواری ہوتو کسی معتبر عالم سے رجوع کرکے اسے سمجھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند