• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66404

    عنوان: خواب دیکھا تھا جس میں ایک کالا سانپ چوڑیاں پہنے دکھائی دیا

    سوال: میں نے 29 مء کو ایک خواب دیکھا تھا جس میں ایک کالا سانپ چوڑیاں پہنے دکھائی دیا ، ایک رشتہ دار نے اسے کھڑکی سے باہر پھینک دیا؟ رات میں آنکھ کھلی تو میں بہت ڈرگیا تھا۔ براہ کرم، تعیبر بتائیں۔

    جواب نمبر: 66404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 831-832/Sd=10/1437 ان شاء اللہ آپ کو دشمن سے حفاظت رہے گی، صبح و شام اس دعا کے پڑھنے کا اہتمام کریں: اللّٰہم اني أعُوذُ بِکَ مِن جَہدِ البَلَاء، وَدَرکِ الشَّقَاء، وسُوء القَضَاء، وشَمَاتَة الأعدَاء۔ (البخاري، کتاب الدعوات، باب التعوذ من جہد البلاء، رقم: ۶۳۴۷) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند