• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605573

    عنوان: خواب میں کچھ دیکھوں میں نے دیکھا کہ کسی دیوبندی سے ہی بات کر رہا ہوں 

    سوال:

    میں شوشل میڈیا پر رد قادیانیت پر پوسٹس کرتا ہوں میں کچھ دن پہلے دعا مانگ کر لیٹا تھا کہ قادیانیت کے خلاف خواب میں کچھ دیکھوں میں نے دیکھا کہ کسی دیوبندی سے ہی بات کر رہا ہوں وہ کسی کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ ہمارے سب سے بڑے بزرگ ہیں میں پہلے انکا نام سمجھ نہ سکا لیکن بعد میں سمجھ گیا کہ یہ بات پیر مہر علی شاہ کی ہو رہی ہیں یعنی وہ ہمارے سب سے بڑے بزرگ ہیں اور اسی وقت میری والدہ نے کسی وجہ سے مجھے جگا دیا اور میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ ان کی ردقادیانیت پر بہت خدمت تھی اسی وجہ سے میں نے یہ خواب دیکھا آپ اس خواب کا مطلب بتا دیں اور کیا پیر مہر علی شاہ کے نظریات رضاخانیوں کی طرح بدعتی ، شرکیہ یا کفریہ تھے ؟اور کیا پیر مہر علی شاہ کا ہمارے بزرگوں کے ساتھ کوئی تعلق رہا؟ اور کیا وہ ہمیں احمد رضا خان کی طرح کافر کہتے تھے ؟

    جواب نمبر: 605573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:980-615/sd=12/1442

     آپ کا خواب اچھا ہے ، پیر مہر علی شاہ رحمة اللہ علیہ کی رد قادیانیت پر بڑی خدمات ہیں، جن سے استفادہ کرنا چاہیے ، احتساب قادیانیت میں تفصیل موجود ہے ، ہمارے اکابر سے بھی ان کے تعلقات رہے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند